ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پیرْو میں ’ال نینیو‘ کی تباہ کاریاں، کم از کم 75 افراد ہلاک

پیرْو میں ’ال نینیو‘ کی تباہ کاریاں، کم از کم 75 افراد ہلاک

Tue, 21 Mar 2017 12:40:40    S.O. News Service

نیویارک،20مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)لاطینی امریکی ملک پیرْو میں موسمیاتی مظہر ’ال نینیو‘ کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ اس ملک کے قدرتی آفات سے تحفظ کے قومی مرکز کے مطابق وہاں رواں سال کے آغاز سے اب تک سیلاب اور زمینی تودے گرنے کے نتیجے میں کم از کم75افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔ خطرہ ہے کہ مزید کئی ملین شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی منقطع ہو سکتی ہے۔ پیْرو کے شمالی علاقے اور دارالحکومت لِیما سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ پیرْو کے صدر پیدرو پابلو نے تعمیرِ نو کے لیے کروڑوں ڈالر کی امدادی رقوم کا اعلان کیا ہے۔


Share: